اگر اپ چھائیوں کی وجہ سے پریشان ہیں تو یہ ٹوٹکا آزمائیں:
اگر اپ چھائیوں کی وجہ سے پریشان ہیں تو یہ ٹوٹکا آزمائیں:
ایک بڑے برتن میں 1 سے 2 لیٹر پانی ڈالیں اور اسے گرم کرنے رکھ دیں، علیحدہ کسی سٹیل کے برتن کے اندر بادام کا تیل ڈالیں
اور اس برتن کو گرم پانی کے اندر چولہے پر رکھ دیں، خیال رہے کہ بادام کے برتن کے اندر پانی نہ جائے۔ کچھ دیر بعد بادام کا تیل بھی گرم ہو جائے گا
جب گرم ہو جائے تو پانی بھی اتار لیں اور بادام کا تیل بھی اتار لیں۔ بادام کے تیل کو نیم گرم ہونے دیں جب نیم گرم ہو جائے
تو اس کو ہلکے ہلکے ہاتھوں سے چھائیوں پر لگائیں اور انگلیوں سے مساج کریں۔ اس کو چھائیوں پر لگانے کے بعد 10 سے 15 منٹ تک لگا رہنے دیں۔
اگر رات سے پہلے اس عمل کو کیا جائے تو زیادہ بہتر ہے اور اس عمل کو ہفتے میں 2 بار سے زائد استعمال مت کریں۔
اس عمل سے آہستہ آہستہ چہرے کی چھائیوں سے مکمل چھٹکارا مل جائے گا لیکن جب فرق نظر آنے لگے تو اس تیل کا استعمال کم کر دیں،
مثلاً اگر آپ ہفتے میں 2 بار استعمال کر رہے ہیں تو فرق نظر آنے کے بعد 1 دفعہ کر دیں۔