عمران خان نے بڑا اعلان کر دیا، سب تیار ہو جائیں۔ وفاقی حکومت کی سر درد بن گئی
عمران خان نے بڑا اعلان کر دیا، سب تیار ہو جائیں۔ وفاقی حکومت کی سر درد بن گئی
پاکستان تحریک انصاف کے لیڈر عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ اسلام آبادکی طرف لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ وہ تاریخ کا اعلان آئندہ جمعہ کو کریں گے۔ عمران خان نے وفاقی حکومت کو پی ٹی آئی کے مارچ کو روکنے سے بھی خبردار کیا ہے۔
اس خیال کا اظہار انہوں نے ہفتے کو پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کو روکنے کے لیے کوئی اقدامات کرنے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں پچھلی بار کی طرح حکومت ان کی پارٹی کے ممبروں کو اور لوگوں کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دوں گا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ” سیاسی جماعتیں ہمیشہ بیک دوز چینلز پر مذاکرات کرتی ہے لیکن مجھے نہیں لگتا کہ ان کے مذاکرات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا” ۔