ذوالفقار علی بھٹو کو دنیا سے بھیجنے کے پیچھے بھی یہ سازش تھی کہ۔۔۔ عمران خان نے سب بتا دیا
ذوالفقار علی بھٹو کو دنیا سے بھیجنے کے پیچھے بھی یہ سازش تھی کہ۔۔۔ عمران خان نے سب بتا دیا
جب الیکٹرانک ووٹنگ آئے گی تو خفیہ ہاتھوں والا سلسلہ ختم ہو جائے گا ۔ عمران خان
پاکستان تحریک انصاف کے صدر عمران خان کا کہنا ہے کہ میں نے بہت جدوجہد کے بعد یہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کو قابل عمل لانے فیصلہ کروایا تھا
تا کہ اس کے بعد کسی کو شک نہ رہے حکومت عوام منتخب نہیں کرتی ۔ اس سے خفیہ ہاتھوں اور سازشوں کی گیم ختم ہوجاتی ہے۔
آج الیکشن کمیشن کے احتجاج کے دوران عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے بتایا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو دنیا سے بھیجنے کے پیچھے بھی یہ سازش تھی
کہ کہیں وہ سڑکوں پر نہ نکل آئے اس لئے ان کو سازش کے ذریعے پھنسایا گیا ۔ آج بھی الیکشن کمیشن کا یہی ارادہ ہے ۔
وہ نہیں چاہتے کہ قوم میں شعور آئے لیکن اب قوم ان سے سنبھالی نہیں جا رہی ان کا غلام بنانے والا نظریہ ختم ہو گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کو ایسا ادارہ بنا دیا گیا ہے کہ آج یہ حکومت کو کنٹرول کرنے میں آگے آ رہا ہے میں نے اپنے دور اقتدار میں جو کوشش کی انتخابی اصلاحا ت کو بہتر بنانے کی وہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے ختم کروا دی ۔ اور الیکشن کمیشن بھی ان کی سربراہی کر رہا ہے۔
عمران خان نے مزید بتایا کہ ضمنی انتخابات میں بھی پنجاب کی انتظامیہ کو خفیہ مدد دی جا رہی تھی لیکن جھٹکا ان کو تب لگا
جب مد د کے باوجود یہ لوگ الیکشن ہار گئے۔ آج میں ان کو چیلنج کرتا ہوں کہ مظفر گڑھ کی سیٹ کو جب بھی کھولا جائے گا دھاندلی ثابت ہو جائے گی۔