بیوی ناراض ہو کر میکے چلے گئی ہے اس لئے چھٹی چاہیے۔
بیوی ناراض ہو کر میکے چلے گئی ہے اس لئے چھٹی چاہیے۔
سوشل میڈیا پر ایک درخواست وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارت کے شہر کانپور سے تعلق رکھنے والے ایک سرکاری ملازم نے چھٹی کی درخواست میں
یہ وجہ بتائی کہ میری بیوی ناراض ہو کر میکے چلے گئی ہے اب اس کو منا کر واپس لانا ہے اس لئے چھٹی دی جائے۔
درخواست گزار شمشاد احمد نامی شخص ہے جو کہ سرکاری ملازم ہے اس نے اعلیٰ حکام کو فوری طور پر چھٹی کی درخواست لکھ کر دی
کہ میں اپنی بیوی کی ناراضگی دور کر کے اس کو گھر واپس لانا چاہتا ہوں اس لئے مجھے چھٹی دی جائے۔ درخواست کی جو تصویر سوشل میڈیا پر دکھائی جا رہی ہے وہ ہندی زبان میں ہے۔
سرکاری ملازم شمشاد نے یہ لکھا ہے کہ میں ذہنی طور پر مطمئن نہیں ہوں مجھے اپنے گاؤں جانا ہے اور اپنی بیوی سے صلح کر کے اس کو واپس لانا ہے ۔
اس لئے میری چھٹی کی درخواست کو قبول کیا جائے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شمشاد احمد کی بیوی اس سے لڑائی کے بعد بچے لے کر میکے چلی گئی ۔اس لئے اعلیٰ حکام نے اس کی درخواست منظور کر کے اس کو چھٹی دے دی۔