تربوز تو ہر ایک کا پسندیدہ پھل ہے لیکن میٹھا تربوز ڈھونڈنا ایک بہت بڑی پریشانی ہے، آئے آپ کو بتاتے ہیں اہم نشانیاں جس سے آپ میٹھا تربوز آسانی سے لے سکے گے۔
اعتماد اتی وی! آج کل، تربوز کو ہم انسان انجکشن لگا کر میٹھا اور لال کر رہے ہیں۔ سوال یہ سامنے آتا ہے کہ پھر ہم اصلی تربوز کی پہچان کیسے کریں؟
اس کا جواب یہ ہے کہ ایک تربوز کا نارمل سائز اور وزن ایک سے چار کلو تک کا ہوتا ہے، جو ہر جگہ سے مل جاتے ہیں۔ اگر ہم تاریخ میں دیکھیں تو تربوز دس کلو کے بھی تھے، چالیس کلو کے بھی اور بتالیس کلو کا تربوز ایک مغل بادشاہ کو تحفے کے طور پر ملا تھا۔
ویسے عمومی طور پر ایک سے چار کلو کے تربوز ہوتے ہیں۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اصلی تربوز کی پہچان کیسے کی جائے؟ تو میں آپ کو بتاتی چلی جاؤں جو تربوز فروش ہوگا، وہ تربوز اٹھا کر لائے گا۔ ہمیں فروش کرنے کے لئے تو وہ اسی جگہ کٹ لگائے گا، جدھر سے اس نے انجیکشن لگایا ہوگا۔
اس جگہ پر تربوز سرخ رنگ میں ہوگا، اور باقی اردگرد کا حصہ اس کے مقابلے میں سرخ نہیں ہوگا۔ تو ہمیں تربوز فروش کو سمجھداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ کہنا ہے کہ ہمیں اس جگہ سے کٹ لگا کر نہیں، بلکہ دوسری جگہ سے چکھایا جائے کہ آیا یہ میٹھا ہے یا نہیں۔
آج کل اگر دیکھ جائے تو گھر کے مرد جب بھی باہر فروٹ خرید کر لاتے ہیں، اور اگر ان کے ذائقہ میٹھا اور بہترین نکل آئے تو وہ مغرور سے انداز میں کہتے ہیں کہ ساری عقل ان کے اندر پائی جاتی ہے، لیکن یہ بات درست نہیں ہے۔