عامر خان نے اتنے غور سے عمران خان کی کیا بات سُنی، پرانی ویڈیو منظر عام پر آگئی، جان کر آپ کا بھی دل خوش ہو جائے گا۔
اعتماد ٹی وی! سوشل میڈیا پر ایک پرانی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں بھارت کے مشہور اداکار عامر خان اسٹیج پر بیٹھے ہیں اور پاکستان کے سابقہ وزیراعظم عمران خان ان سے بات کر رہے ہیں اور عامر خان بہت دلچسپی سے ان کی بات سن رہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمران خان عامر خان سے کہتے ہیں کہ وہ عامر خان کی تعریف کرنا چاہتے ہیں اور عمران خان پھر بات کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ وہ سمجھتے ہیں کہ اس دنیا میں دو طرح کے انسان ہوتے ہیں،
ان میں ایک تو وہ لوگ ہوتے ہیں جو مادہ پرست ہوتے ہیں اور دوسرے وہ ہوتے ہیں جو روحانی ہوتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جو مادہ پرست شخص ہوتا ہے وہ اپنا سوچتا ہے لیکن اس کے برعکس روحانی لوگ ہوتے ہیں جو دوسروں کا بھی سوچتے ہیں۔ اس بات پر عامر خان کی فلم دھوبی گھاٹ کا حوالہ دیتے ہوئے، عمران خان نے عامر کی خدمات کو سراہا۔
ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو ان کے حقوق کے بارے میں آگاہ کرنا اور معاشرے میں ہونے والی نا انصافیوں کی نشاندہی کرنا بہت بڑا کام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ عامر خان کا بہت بڑا کارنامہ ہے کہ وہ اس طرح کے پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں۔