اسلام آباد (اعتماد نیوز) وزیراعظم پاکستان نے یوم دفاع کے موقع پر پوری دُنیا کو واضح پیغام دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق، بروز اتور 6 ستمبر بطور یوم دفاع منانے کے موقع پر، وزیراعظم نے واضح طور پر پاکستان دشمن عناصر کو پیغام دیا کہ وہ پاکستان کی امن کی خواہش کو پاکستان کی کمزروی نہ سمجھ بیٹھے۔ انھوں نے کہا ہم خطہ میں امن چاہتے ہے اس کا مطلب یہ نہیں کہ یہ ہماری کمزوری ہے یا ہم میں مقا بلہ کرنے کی صلاحیت نھیں ہے۔
مزید پڑھیں: 1965 کی جنگ کا اصلی ہیرو سامنے آگیا، آپ جس کو سمجھتے تھے، وہ کوئ اور ہی نکلا۔۔
وزیراعظم نے قوم کو پیغام دیا کہ ہمیں مل کر کام کرنے اور آگے بڑھنے کی ضرورت ہے تاکہ ہماری آنے والی نسلیں کا مستقبل بہتر ہوسکے۔ انھوں نے پاکستانی دفاعی صلاحیتوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مکمل طور ہر قسم کی جدید آلات سے لیس ہے، اور کسی بھی قسم کا دفاعی قدم اُٹھانے سے گریز نہیں کرے گا۔ مزید پاکستانی دفاعی صلاحیتیں دن با دن بہتر اور مظبوط ہو رہی ہے۔
مزید پڑھیں: 6 ستمبر یومِ دفاع ایک تاریخی دن۔۔۔
انھوں نے آج کے دن کی مناسبت سے کہا کہ پچپن سال پہلے پاکستانی فوج اور ہر پاکستانی نوجوان نے یہ ثابت کیا کہ ہم اپنے ملک کا دفاع کرنا بہت اچھی طراح جانتے ہیں۔