یہ ایک عام مشہور مقولہ ہے کہ احتیاط علاج سے بہتر ہے۔ اس پر عمل کرکے مختلف قسم کی مہلک بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔
آج کے دور میں ہر بندہ دل کے عارضہ سے تو خوب واقف ہی ہوگا، کیونکہ ہر دوسرہ شخص اس بیماری میں مبتلا ہے۔ مگر کیا آپکو پتہ ہے کہ دل کا دورہ پرنے سے ایسی نشانیاں نمودار ہوتی ہے، جس سے انسان کو پتہ لگا سکتا ہے کہ اسے ہارٹ اٹیک ہونے والا ہے۔
درج ذیل علامات ایسی ہیں، جو دل کا دورہ پرنے سے چند ماہ پہلے آنا شروع ہو جاتی ہے۔
غیرمعمولی تھکاوٹ
سائنس ڈیلی کے مطابق، امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن نے ایک ریسرچ میں بتایا ہے کہ غیر معمولی تھکاوٹ اور سونے میں دشواری جیسی علامات ہارٹ اٹیک ہونے سے ایک مہینہ پہلے نمودار ہونے لگ پڑتی ہے۔
معدے میں درد
ویب ایم ڈی کے مطابق، خالی پیٹ یا بھرے ہوئے پیٹ کےساتھ درد ہونا بھی ہارٹ اٹیک کی نشانیوں میں سے ایک نشانی سمجھی جاتی ہے۔ اس حالت میں درد شدید شروع ہوتا ہے پھر کم ہو کے ختم ہوتا اور پھر اس طراح دوبارہ شروع ہو جاتا ہے۔ اور یہ علامت مرد اور عورت دونوں میں عام طور پر پائ جاتی ہے۔
سائنس ڈیلی کے مطابق، یورپین سوسائٹی آو کارڈیالوجی نے یہ انکشاف کیا ہے کہ بے خوابی اور رات کو نیند میں بے چینی کا تعلق بھی دل کے دورہ سے ہو سکتا ہے۔