لاہور (اعتماد نیوز) وزیر اعلی پنجاب نے ساہیوال کے ضلعی ملازمین کے لئے خوشخبری سنا دی۔
تفصیلات کے مطابق، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے رواں سال 27 اگست کو ضلع ساہیوال کا دورہ کیا، جس میں مختلف جگہ جانے کے ساتھ وہاں کے ملازمین کے مسائل بھی سنے۔
ستمبر میں وزیراعلی پنجاب کے دفتر سے سیکرٹری خزانہ کو ہدایت دی گئ کہ وہ ضلع ساہیوال کے ملازمین کے لئے ساہیوال کا بگ سٹی الاونس لگانے کے لئے پالیسی بنائے اور اس کے بارے میں رولز اور بجٹ کے بارے میں مکمل تفصیلی آگاہی دے۔ انھوں نے مزید محکمہ خزانہ کو ہدایت کی کہ وہ اس عمل کو جلد پورا کرے۔
اس پیش رفت یہ معلوم ہوتا ہے کہ حکومت ساہیوال کے ملازمین کی تنخواہ میں اضافہ میں دلچسپی رکھتی ہے اور جلد اضافہ کریں گی۔