اسلام آباد (نیوز ڈسک) مسلم لیگ نواز کی نائب صدر محترمہ مریم نواز آج اسلام آباد ہائ کورٹ میں پیش ہوئ، کیونکہ عدالت نے انھیں ایون فیلڈ جائیداد کیس میں بُلا رکھا تھا۔
پیشی کے بعد جب وہ باہر آئ تو ایک سوال جو کہ آرمی کے چیف اور اہم سیاستدانوں کے درمیان ملاقات کے بارے میں تھا، اس کے جواب میں انھوں سیدھا سیدھا سنا دیا کہ سیاسی فیصلے اعوان میں ہونے چاہئے ناکہ جنرل ہیڈ کواٹرز میں۔
انھوں نے مزید انکشاف کیا کہ جی ایچ کیو میں ڈنر نہیں ہوا تھا اس کا مقصد کچھ اور ہی تھا، اور وہ مقصد گلگت بلتستان کا معاملہ تھا۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ یہ عوامی معاملہ ہے اس کا فیصلہ ایوان میں ہونا چاہے ناکہ فوج کے دفتر میں۔
جب مزید ان سے پوچھا گیا کہ کیا سابقہ وزیراعظم میاں نواز شریف کو اس ملاقات اور تمام معاملہ کا علم ہے، تو مریم نواز نے جواب میں کہا کہ وہ نہیں جانتی میاں صاحب کو اس بات کا علم ہے یا نہیں۔
گزشتہ ہفتہ پاکستان فوج کے اہم عہدے داروں اور اپوزیشن کے اہم اراکین کی ملاقات ہوئ تھی، جس کی تصدیق وزیر برائے ریلوے شیخ رشید نے بھی کی اور انھوں یہ بھی بتایا کہ ملاقات گلگت بلتستان کے آئینی پہلو کے بارے میں تھی