اسلام آباد (نیوز ڈسک) وزیراعظم عمران خان نے عوام کو ریلیف دینے کے لئیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی کر دی۔
تفصیلات کے مطابق، وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی تجویز پر ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 40 پیسے کمی کی منظوری دے دی۔ اس کمی کا اطلاق آیندہ پندرہ دن تک رہے گا۔
جبکہ پٹرول کی قیمت میں کوئ کمی یا اضافہ نہیں کیا گیا، پٹرول کی پہلی قیمت ہی برقرار رہے گی، جس سے عوام الناس کوئ خاص فائدہ نہیں ہوا۔
حکومت کے اس فیصلہ سے عوام الناس کو براہ راست تو فائدہ شاید نا ہو، مگر نقل مکانی کی اشیاء اور اجناس پر فائدہ لیا جا سکتا ہے۔
اسکے ساتھ عام شہری کی ضروریات تو زیادہ تر پٹرول سے منسلک ہوتی، تو اس لئے عوام کے لئے واضح طور پر اس فیصلہ سے کوئی خاص فائدہ نہیں ہو گا۔