وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے تمام قائدین اپنی کرپشن کو بچانے کے لئے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوئے ہیں۔
اسلام آباد میں پی ٹی آئی لائرز فورم کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا احتساب کے عمل کو روکنے کے لئے صرف ایک ہی ایجنڈا ہے۔ وہ ملک میں قانون کی حکمرانی پر یقین نہیں رکھتے ہیں
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ وہ اپوزیشن جماعتوں کے دبائو ہتھکنڈوں میں نہیں آئیں گے اور انہوں نے احتساب کے عمل کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ سابق صدر پرویز مشرف نے دباؤ کا شکار ہونے کے بعد پاکستان مسلم لیگ نواز اور پاکستان پیپلز پارٹی دونوں کو این آر او دے دیا۔
وزیر اعظم خان نے کسی کا نام لئے بغیر کہا کہ موجودہ وفاقی وزیر کے ایک بھائی کو نواز شریف اور مریم نواز کا ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔