چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے بدھ کے روز موٹر وے کیس کے ملزم عابد ملی کی گرفتاری پر پولیس کے لئے اعلان کردہ انعامی رقم کا سخت نوٹس لیا ہے۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے بدھ کے روز موٹر وے کیس کے ملزم عابد ملی کی گرفتاری پر پولیس کے لئے اعلان کردہ انعامی رقم کا سخت نوٹس لیا ہے۔
جسٹس قاسم خان نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ کیا اب پولیس افسران انعام حاصل کرنے کے لئے اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ یہ ایک نیا رواج ہے جو پنجاب حکومت نے آغاز کیا ہے۔
بچوں کے ساتھ برا کام کرنے والے آزادانہ طور پر پھر رہے ہیں۔ پولیس عابد ملی کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔ کیا پولیس کا فرض نہیں ہے کہ وہ مشتبہ افراد کو گرفتار کرے؟ عدالت کسی کوتاہی کو برداشت نہیں کرے گی۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے عابد ملہی کی گرفتاری پہ پچاس لاکھ روپے کی انعامی رقم کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے اس کیس میں پولیس کی کارکردگی پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔