Headlines

    کوئٹہ پی ڈی ایم کے جلسے میں سیاست دانوں کی ایسی خواہش سامنے آئی کہ پاکستانی شدید غصے میں۔ ویڈیو وائرل

    جمعیت علمائے پاکستان (جے یو پی) کے رہنما مولانا شاہ اویس نورانی کو کوئٹہ میں پی ڈی ایم کے جلسے کے دوران اپنے تبصرے پر بلوچستان کے بارے میں ہندوستانی بیانیہ کے پرچار کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

     

     

    Advertisement

    مولانا اویس نورانی کو وائرل ویڈیو میں پی ڈی ایم کے جلسے کے دوران یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ بلوچستان ایک آزاد ریاست ہو۔ آج بلوچستان ملک کے ایک پسماندہ علاقے کی طرح نظر آرہا ہے۔

     

     

    Advertisement

    وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے پی ڈی ایم رہنما اویس نورانی کے ریمارکس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول کے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

    وہ ملک میں تفرقہ پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں

     

    Advertisement

    مراد سعید نے کہا ، وہ سندھ ، پنجاب اور خیبر پختون خوا میں علاقائی جذبات کو ہوا دینے کے لئے جو کچھ کر رہے ہیں ، ان سے ان باتوں کا اندازہ ہوتا ہے۔

     

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل اور بھارت دونوں پاکستان کے خلاف سازشیں کررہے ہیں ، تاہم ، دنیا نے اب تسلیم کرلیا ہے کہ بھارت کی جانب سے دہشت گردی کو ریاستی سرپرستی مل رہی ہے۔

    Advertisement