اسلام آباد (نیوز ڈسک) موجودہ کرونا کی بگھڑتی صورت حال کے پیش نظر، تمام تعلیمی اداروں کو بند کردیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر تعلیم جناب شفقت محمود صاحب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر کے ذریعے بتایا کہ انھوں نے تمام تعلیمی اداروں کو بہت حوصلہ اور سخت دل کے ساتھ بند کیا ہے۔ اور اسکی وجہ صرف ایک ہی ہے، اور وہ ہے بچوں کی صحت کیونکہ تعلیمی اداروں سے کرونا پھیلنے کا زیادہ ڈر ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ طالب علموں کو چاہئیے کہ وہ اس دورانیہ کو چھٹیوں کے طور پر نا منائے بلکہ اس دوران اپنا سلیبس دُہرائے اور گھر میں بیٹھ کر کام کرے۔ مزید، زیادہ سے زیادہ وقت پڑھائی میں گزارے۔
شفقت محمود نے مزید بتایا کہ سکول مکمل طور پر بند نہیں ہوئے بلکہ صرف بچوں کو سکولز جانے سے روکا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، محمود نے وضاحت کی کہ سکولز کو ہدایات جاری کی گئی ہے کہ وہ آن لائن ٹیچینگ کا سسٹم بنائے۔