Headlines

    مریم نواز نے 13 دسمبر کو ہونے والے جلسہ کے بارے میں اہم پیغام جاری کر دیا، نواز لیگ ورکرز کو فیصلہ کرنا ہوگا

    لاہور (نیوز ڈسک) مریم نواز کے ساتھ ساتھ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے تمام عہدیداروں میں لاہور کے جلسے کو لے کر ایک غیر یقینی کا عالم پایا جا رہا ہے۔

     

    عوام کو پرعزم اور متحد کرنے کے لئے، مسلم لیگ نواز کی قائد مریم نواز نے وڈیو پیغام جاری کیا ہے، جس میں انھوں نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں ہر حال میں جلسہ میں آنا ہو گا اور فیصلہ کرنا ہو گا۔

    Advertisement

     

    مریم نواز نے عوام الناس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سچ کےساتھ کھرے ہو کر انشاءاللہ ایک نئی تاریخ رقم کرے گے۔

     

    Advertisement

    انکا کہنا تھا کہ 13 دسمبر جلسہ کا دن نہیں بلکہ فیصلہ کا دن ہے۔ فیصلہ آپکے حق کا یا پھر فیصلہ موجدہ بد ترین حالات سے سمجھوتے کا؟ آپکو فیصلہ کرنا ہو گا مہنگائی کے خلاف، معیشت اور روگاز کے برے حالات کے خلاف، آٹا اور چینی غائب ہونے کے خلاف، مہنگی گیس اور بجلی کے خلاف، کشمیر کے سودے کے خلاف، ہسپتالوں کے بیمار اور مفلوج نظام کے خلاف، مہنگی ادویات کے خلاف، طلبہ کے وظائف کی معطلی کے خلاف، فیصلہ آپ نے کرنا ہے۔

     

    محترمہ کا کہنا تھا کہ اب عوام کو گھروں سے نکلنا ہو گا اور بتانا ہو گا ان نکمے حکمرانوں کو کہ اب برے حالات کی رات ختم ہو چکی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اب ایک آزاد صبح ہونے کو ہے۔

    Advertisement

     

    آخر میں انھوں نے کہا میرے بھائیوں، بیٹوں اور بہنوں آپ سے اب مینار پاکستان میں ملاقات ہو گی۔ آپکی منتظر آپکی بیٹی، بہن مریم نواز شریف۔

     

    Advertisement