Headlines

    ہوشیار! اب کتُا بھی بتا دے گا کہ آپ کو کرونا ہے یا نہیں، جانئے دلچسپ اور حیرت انگیز طریقہ کار

    ہوشیار! اب کتا بتا دے گا کہ آپ کو کرونا ہے یا نہیں، جانئے دلچسپ اور حیرت انگیز طریقہ کار

     

    فرانس (نیوز ڈسک) کرونا کے تناظر میں، آئے روز نئی نئی تحقیقات ہو رہی ہے، ایک تازہ ترین تحقیق کے مطابق، یہ عیاں ہوا ہے کہ ایک تربیت یافتہ کتے سے بھی کرونا کا مریض تشخیص کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

    Advertisement

     

    تحقیق کے مطابق، ایک تربیت یافتہ کتے کو دو مختلف لوگوں کا انکی بغل سے لیا گیا پسینہ سونگھنے کے لئے دیا گیا۔ جس میں سے ایک شخص تندرست تھا اور دوسرا کرونا کا مریض تھا۔ تربیت یافتہ کتے نے دو قسم کے پیسینوں کو سونگھ کر بلکل ٹھیک بتا دیا کہ کس کو کرونا ہے اور کس کو نہیں ہے۔ یہ تحقیق آلفورٹ وئیٹرنی سکول فرانس میں ڈومنیکی گرینڈجین کی سربراہی میں کی گئی۔

     

    Advertisement

    آپ کو بتاتے چلے کہ اس سے پہلے متحدہ عرب امارات کے ہوائی اڈوں پر ایسے کتے تعینات ہیں۔ اس بارے میں متحدہ عرب امارات اور کے 9 ورکنگ گروپ سمیت 25 ممالک کا آن لائن اجلاس ہونے جا رہا ہے، جس میں ان کتوں کے استعال کا طریقہ کار بتایا جائے گا۔

     

    Advertisement