پوری دنیا میں آج کل نفسانفسی کا دور چل رہا ہے۔ ہر شخض چاہتا ہے کہ وہ راتوں رات دنیا کا امیر ترین شخص بن جائے۔ اس حصول کے لئے اکثریت لوگوں کی غلط راستے کا انتخاب کر لیتی ہیں۔
آپ کو آج ایک ایسی ہی دونمبری سے آگاہ کرتے ہے، جس سے لوگوں کی بہت قیمتی اور ذاتی معلومات لے لی جاتی اور پھر اس کا استعمال ملکی اور بین الاقوامی سطح پر غلط مقصد کے لئے کیا جاتا ہے۔
آپ نے اکثر دیکھا اور سنا ہو گا کہ سڑکوں کے کنارے، چوکوں اور گلی محلوں کے چوراہوں پر لوگوں نے فری سم کے سٹالز لگائے ہوتے ہیں۔ جہاں پر وہ آپ کو فری سم دیتے ہے۔ لیکن ان کی شرط یہ ہوتی ہے کہ وہ آپ کی سم اسی وقت آپ کے نام پر رجسٹر کریں گے اور اس کے لئے وہ آپ کے نادرا کے شناختی کارڈ نمبر کے ساتھ آپ کے انگوٹھے کا بھی ایمپریشن لیتے ہے۔
لیکن قابل غور بات یہ ہے کہ وہ آپ کی ذاتی معلومات جو لیتے ہے۔ اس کو آگے مختلف قسم کے لوگوں کو بیچ دیتے ہے۔ جس کو وہ غلط استعمال کرتے ہیں۔ اور آپکی بنک بیلنس سے لے کر تمام قسم کی جائیداد کا ریکارڈز نکلوالیتے ہے۔ جو آپ کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔
ایسا کام میں کچھ لوگ بھیس بدل کر شامل ہوتے ہیں اور اپنے آپ کو کمپنی کا نمائندہ بتاتے ہیں۔ لیکن اس کا مقصد ہر گز یہ نہیں ہے کہ ہر سٹال والا دو نمبر ہی ہو۔ اس میں لوگ حلال رزق کے حصول کے لئے بھی کام کر رہے ہوتے ہیں۔