اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاک چائنہ دوستی کی ایک اور تاریخ رقم کر دی گئی، دشمنوں میں پریشانی کی لہر۔
تفصیلات کے مطابق، چائنہ نے پاکستانی پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری کو چائنہ کا ایوارڈ “فرینڈ شپ ایوارڈ” دینے کا فیصلہ کیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ، ڈاکٹر محمد اقبال کو تقریبا 15000 ڈالر بھی بطور انعام دئیے جائینگے۔
ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری کو ایوارڈ اس لئے دیا جارہا ہے، کیونکہ انھوں نے چائنہ کے شہر گوناگسی میں اقتصادی اور سماجی بہتری کے لئے اپنی زبردست خدمات دی۔
چائنہ کا یہ “فرینڈ شپ ایوارڈ”، سب سے بڑا ایوارڈ ہے، جو چائنہ کسی غیر ملکی شخص کو دیتا ہے، جس نے چائنہ کے لیئے اپنی زبردست خدمات دی ہو۔
اس پروگرام کا انعقاد مارچ 2021 میں کیا جائے گا۔