نعیم بخاری نے ارتغل غازی پی ٹی وی پر چلانے سے ہونے والے منافع کے بارے میں حقیقت بتا دی

    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حال میں ہی وزیراعظم عمران خان نے نعیم بخاری کو پاکستان ٹیلی ویزن کا سربراہ تعینات کیا ہے۔

     

    نجی خبر رساں ادارے کو انٹرویوں دیتے ہوئے، نعیم بخاری نے بتایا کہ ارتغل غازی کو اردو زبان میں ترجمہ کے ساتھ پاکستان ٹیلی ویزن پر لگانے سے، پاکستان ٹیلی ویزن کو 42 کڑوڑ روپے اشتہارات کی مد میں منافع ہوا ہے۔ جس کا سارے کا سارا کریڈٹ وزیراعظم عمران خان کو جاتا ہے، جس نے کہا تھا کہ ترکش ڈرامہ پاکستان ٹیلی ویزن پر دیکھایا جائے۔

    Advertisement

     

    مزید پڑھیے: وزیراعظم عمران خان نے 2020 کی پہلی شام ایسی جگہ گزاری کہ ہر پاکستانی کا سرفخر سے بُلند۔

     

    Advertisement

    آپ کو بتاتے چلے گزشتہ سال رمضان کے ماہ میں، وزیراعظم عمران خان نے ہدایت دی تھی کہ ترکش ڈرامہ ارتغل غازی پاکستان کے سرکاری نیوز چینل پر دیکھا جائے۔ اس کے ساتھ ہی پی ٹی وی نے یوٹیوب پر بھی چینل بنا لیا تھا، جو کہ پاکستان کی تاریخ میں واحد یوٹیوب چینل تھا، جس نے اتنے جلدی سبسکرائبرز لئے کے تمام پاکستان کے ریکارڈ ٹوٹ گئے، جس کے موجودہ سبسکرائبر 1 کڑوڑ 8 لاکھ کے قریب ہے۔

     

    Advertisement