تھپڑ مارا کس نے تھا، حریم شاہ نہیں تھی، مفتی عبدالقوی کا مؤقف سامنے آگیا۔

    تھپڑ مارا کس نے تھا، حریم شاہ نہیں تھی، مفتی عبدالقوی کا موقف سامنے آگیا۔

    کراچی (نیوز ڈیسک) گزشتہ روز حریم شاہ نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں ایک خاتون مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مار کر بھاگ رہی تھی، جبکہ اس عورت کا چہرہ نظر نہیں آیا لیکن مفتی عبدالقوی کو کمرے میں بیڈ پر بیٹھا دیکھا جا سکتا تھا۔

     

    Advertisement

    تفصیلات کے مطابق، ایک نجی نیوز چینل کو انٹریو دیتے ہوئے، مفتی عبدالقوی نے بتایا کہ تھپڑ مارنے والی خاتون حریم شاہ نہیں تھی بلکہ وہ حریم شاہ کی کزن عائشہ تھی، جب مفتی صاحب اپنے کمرے میں موبائل فون استعمال کر رہے تھے تو وہ لڑکی تھپڑ مار کر بھاگ گئی۔ جونہی مفتی عبدالقوی نے دیکھا تو حریم شاہ ویڈیو بنا رہی تھی۔

     

    مزید پڑھیے: وزیر صحت پنجاب نے پھر سے سکولوں کو بند کرنے کی وارننگ جاری کر دی، مزید جانئے

    Advertisement

     

    مفتی صاحب کا مزید کہنا ہے کہ وہ یہ معاملہ اللہ کے حوالے کر رہے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ جانتے ہے اس ویڈیو کو وائرل کرنے سے ان لڑکیوں کے کچھ پیسے بن جائینگے۔

     

    Advertisement