Headlines

    حکومت کا نیا کارنامہ منظر عام پر آگیا، اسلام آباد کا پارک گروی رکھ کر قرضہ، اصل کہانی سامنے آگئی۔

    حکومت کا نیا کارنامہ منظر عام پر آگیا، اسلام آباد کا پارک گروی رکھ کر قرضہ، اصل کہانی سامنے آگئی۔

     

    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مورخہ 23 جنوری کی شب، ایک خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جو کہ یہ تھی کہ اسلام آباد میں ایف 9 سیکٹر میں موجود پارک کو حکومت گروی رکھ کر قرضہ لے رہی ہے۔

     

    مزید پڑھیے: 5000 والا پاکستانی نوٹ 1 جولائی سے ختم؟ شبر زیدی پھر میدان میں آگئے۔

     

    تفصیلات کے مطابق، سوشل میڈیا پر یہ خبر گردش ہونے کے بعد، وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے وضاحت دی کہ حکومت نے ایسا کوئی بھی منصوبہ منظور نہیں کیا، تاہم کابینہ میں یہ سفارش رکھی گئی ہے کہ ایف 9 سیکٹر کا پارک گروی رکھ کر قرضہ لیا جائے، جس کا فیصلہ کابینہ نے کرنا ہے کہ وہ اس سفارش کو منظور کرتی ہے یا نہیں۔

     

    — Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) January 23, 2021