پاکستان کا 25 جنوری کا خواب مانند پڑ گیا، تازہ ترین تفصیلات جانئے۔
اسکردو (نیوز ڈیسک) مورخہ 25 جنوری 2021 دوپہر 12 بج کر 37 منٹ پر، کوہ پیماہ ٹیم کے سربراہ محمد علی سدپارہ نے تازہ ترین صورت حال کے بارے میں سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے آگاہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق، سدپارا نے آگاہ کیا کہ موسمی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیم نے واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سب ٹھیک ٹھاک ہے پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے۔ مزید اطلاع بیس کیمپ پر پہنچنے کے بعد دی جائے گی۔
آپ کو بتاتے چلے کہ مورخہ 24 جنوری کو سدپارہ نے بتایا کہ وہ 25 جنوری کو پاکستان کے لئے کے ٹو کی پہاڑی پر بغیر آکسیجن کے ذریعے جاکر ریکارڈ لگائنگے۔