گلف نیوز نے رپوٹ کیا کہ ایک تاریخی اقدام کے تحت متحدہ عرب امارات نے ہفتے کے روز اپنے شہریت کے قانون میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کیا، جس سے غیر ملکی سرمایہ کاروں ، ڈاکٹروں ، سائنس دانوں ، فنکاروں اور ہنرمند افراد اور ان کے اہل خانہ کو آسانی سے شہریت دی جا سکے۔
شہریت کے قانون میں تبدیلی کا مقصد ملک میں لوگوں کے معاشرتی استحکام کو یقینی بنانا اور مجموعی قومی ترقیاتی عمل کو فروغ دینا ہے۔
ہفتہ کو صدر مملکت شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی ہدایت پر کی جانے والی ان تبدیلیوں کو نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم اور متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران نے ہفتے کے روز منظور کرلیا۔
فیصلے میں ان لوگوں کی اقسام کی وضاحت کی گئی تھی جن کو کچھ شرائط کے تحت شہریت دی جاسکتی ہے۔
اس قانون کے تحت وصول کنندگان کو اپنی موجودہ شہریت بھی برقرار رکھنے کی اجازت ہے جو پچھلے اصول میں ایک بڑی تبدیلی ہے جو دوہری شہریت کی اجازت نہیں دیتی ہے۔