کفن کا رنگ سفید ہونا لازمی نہیں، آج اپ کو حدیث کی روشنی میں آگاہ کیا جائے گا کہ ایسا ضروری نہیں ہے کہ کفن صرف سفید رنگ کا ہی ہونا چاہیے
لوگ صرف اپنی روایات کے مطابق چل رہے ہیں، اس لئے اکثر آپ نے دیکھا ہو گا کہ مردے کو سیفد رنگ کا ہی کفن دیا جاتا ہے جبکہ یہ ضروری نہیں کہ مردے کو کفن صرف سفید رنگ کا ہی دیا جائے۔
مفتی اکمل صاحب جو کہ ایک بہت احترام والے اور علم والے مفتی ہیں انہوں نے بتایا کہ حضور اکرم ﷺ کا فرمان ہے کہ مردے کو وہ کفن دو جیسا عید کے دن کپڑے پہنتے ہو۔ اس کا مطلب ہے کہ مردے کو پہنے ہوئے لباس میں بھی دفن کیا جا سکتا ہے، جیسا کہ حضرت ابوبکر صدیقؓ نے وصیت فرمائی کہ نئی چیزیں زندہ لوگوں کے استعمال کے لئے بہتر ہیں، مجھے پہنے ہوئے لباس میں دفن کیا جائے۔
اسی طرح احرام کی بھی سفید چادر ہونا مستحب ہے۔ اگر آپ کالا یا کسی بھی رنگ کا پہنا چاہے تو بھی کوئی گناہ نہیں ہے۔