کہانی میں نیا موڑ، حکومت کو چھوڑنے والے ممبرز اسمبلی پھر سے حامی بن گئے۔
لاہور (نیوز ڈیسک) مورخہ 16 فروری 2021 کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ فیس بک پر، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے آفیشل پیج سے حکومت کے ناراض رکن اسمبلی کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق، بتایا گیا ہے کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں مختلف درپیش مسائل کے بارے میں بات چیت کی گئی ہیں۔ مزید آگاہ کیا گیا کہ خرم لغاری کا وزیراعلی پنجاب کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے۔
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں پارٹی ایک ہے، مبران کے تمام جائز مطالبات پورے کئے جائینگے۔ جبکہ ان کا دعوٰی تھا کہ اپوزیشن کے خواب کبھی پورے نہیں ہونگے۔
آپ کو بتاتے چلے کہ خرم لغاری وہی شخصیت ہے، جنہوں نے کچھ دن قبل ایک ٹاک شو میں دعوٰی کیا تھا کہ وہ جلد پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑنے والے ہے، کیونکہ ان کی شنوائی نہیں ہورہی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کے ساتھ 5 اور بھی لوگ ہیں، جو تحریک انصاف کو چھوڑ رہے ہیں۔