روش ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں غیر ملکی پاکستانیوں نے ایک اور بڑا ریکارڈ لگا دیا۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مورخہ 16 فروری 2021 کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر وزیراعظم عمران خان نے پاکستان روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی کامیابی کے بارے میں آگاہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق، وزیر اعظم عمران خان نے باہر کے ممالک میں رہنے والے پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ غیر ملکی پاکستانیوں نے اسٹیٹ بنک کے بننے والے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں بہت اچھا اور مثبت رسپانس دیا ہے۔
اعدادو شمار کے مطابق، گزشتہ 6 ماہ سے کُل 97 ممالک سے 87 ہزار 833 بنک اکاؤنٹ کھولے گئے۔ جبکہ 500 ملین ڈالر صرف 5 ماہ میں ہی پاکستان بھیجے گئے۔ اس کے ساتھ ہی، وزیر اعظم عمران خان نے بتایا کہ نیا ریکارڈ لگنے والا ہے، جس میں اب تک گزشتہ 6 ماہ میں 243 ملین ڈالر پاکستان میں آچکے ہیں۔
آپ کو بتاتے چلے چند دن قبل وزیراعظم عمران خان پہلے بھی دوسرے ممالک میں مقیم پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا تھا، جنہوں نے پاکستان میں رواں سال کے پہلے ماہ میں ہی 2.27 ملین ڈالر پاکستان بھیج کر ریکارڈ لگا دیا۔