0امام جعفر صادق ؓسے روایت ہے کہ حضرت علیؓ اور سیدہ کائنات حضرت فاطمۃ الزہرہ ؓ کا نکاح ہو گیا اور اُ سکے بعد اُ نکی ازدواجی زندگی کا آغاز ہوا تو اگر کوئی بھی معاملہ پیش آتا تو یہ دونوں ہستیاں حضورؐ کی بارگاہ اقدس میں حاضر ہوتیں۔
ایک مرتبہ روزمرہ زندگی کی ذمہ داریوں کی تقسیم بندی کے بارے میں فیصلہ کرنے کا تقاضا آپﷺ سے کیا تو حضورؐ نے فرمایا کہ گھر کے اندرونی حدود کے تمام کام حضرت فاطمؓہ کریں اور گھر کے خارجی کام سارے حضرت علی رضی اللہ عنہ کریں۔