بلوچستان کے کچھ قبائل میں بکرے کے شانے کی ہڈی سے مستقبل کا حال معلوم کیا جاتا ہے۔ حالانکہ مستقبل میں کیا ہوگا اس کا علم کسی کو نہیں لیکن پھر بھی علم رکھنے والے لوگ اس کے متعلق الگ الگ پیش گوئیاں کرتے ہیں۔ یہ ہڈی قربانی کے جانور سے حاصل کی جاتی ہے۔
ان کے مطابق گوشت تو کھالیا جاتا ہے لیکن ہڈی باقی رہ جاتی ہے اور اس پر اللہ کی طرف سے لکھا گیا ہے۔ اور یہ سب کمال صرف ہڈی کا ہے گوشت کا نہیں۔ اس میں موت اور بارش کی پیش گوئیاں ہوتی ہیں۔ تمام دنیا کے حال احوال اس میں موجود ہیں۔ لیکن عام دنیا کے لئے یہ صرف ایک ہڈی ہے اس سے زیادہ کچھ نہیں۔