کیا تھکاوٹ کی وجہ سے کوئی نماز بیٹھ کر پڑھ سکتا ہے؟
ہمارے ہاں اگر دیکھا جائے تو جب بھی کوئی تھک جائے تو وہ بیٹھ کر نماز ادا کر لیتے ہیں۔ وہ اس عمل کو بلکل ایک عام عمل سمجھتے ہیں اور اس طرح بیٹھ کر نماز ادا کرنا اُن کی عادت بن جاتی ہے اور یوں انسان ثواب کی نیت سے گناہ کرتا رہتا ہے۔
اگر ایک انسان پورے دن بغیرکسی وقفے کے کام کرتا رہتا ہےاور شام کو تھکن کی وجہ سے بیٹھ کر نماز ادا کرتے ہیں جو الّٰلہ تعالیٰ کی نظروں میں ایک نہایت بُرا عمل ہے۔
عالمِ دین کے مطابق اگر کوئی انسان پورا دن تھکا ہارا ہوا عشاء کی نماز بیٹھ کر پڑھتا ہے تو یہ عمل صحیح نہیں ہے کیونکہ تھکن اپنے مقام پر ہےاور الّٰلہ کے ہاں کھڑے ہو کر حاضری دینے کا اپنا مقام ہے۔