اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے خوشخبری سُنا دی، حکومت کی بڑی کامیابی۔۔
اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے خوشخبری سُنا دی، حکومت کی بڑی کامیابی۔۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مورخہ 25 فروری 2021 کو پاکستان کے اسٹیٹ بنک نے پاکستان کی کرنسی کی قدر میں ہونے والی اضافہ کی خوشخبری سُنا دی۔
تفصیلات کے مطابق، اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے آفیشل اکاؤنٹ سے 25 فروری کی ایک رپورٹ شئیر کی گئی اور بتایا گیا کہ پاکستان کے روپے کی قدر میں 0.19 فیصد اضافہ ہوا ہے، اور یہ اضافہ یو ایس ڈالر کے مقابلے میں ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، 24 فروری کو یو ایس ڈالر کا ریٹ پاکستان کی کرنسی کے مقابلہ میں 158.76 پیسے تھا، جبکہ 25 فروری کو 158.46 پیسے ہے۔
جس کے بعد پاکستان کے روپے میں ڈالر کی نسبت بہتری آئی ہے، جو کہ 0.19 فیصد آیا ہے۔