اگر پتے یا گردے میں پتھری ہے یا پھر شوگر ہے تو ان چیزوں کا استعمال کریں اور کمال دیکھیں۔
پتے میں پتھری سے بچنے کے لئے کے لئے مٹی کے پیالے میں 2 یا 3 انجیر بھگو کر ململ کا کپڑا باندھ دیں اور اوس میں رکھ دیں۔ یہ کہا جاتا ہے کہ اوس میں ایک قطرہ جنت کے پانی کا ہوتا ہے۔
ایک مٹھی سوئے کے پتے ڈیڑھ لیٹر پانی میں پکا کر چھان لیں اور تھرمس میں رکھیں اور گردے /مثانے کی پتھری والے مریض کو ایک ایک گھنٹے کے وقفے سے دیں۔
انشاءاللہ، شفاء نصیب ہو گی۔
شوگر کے بہت سے علاج ہیں ان میں سے ایک زیتون کا تیل ہے رات سونے سے پہلے تین چمچ پی لیں اور صبح نہار منہ بھی ایسا کریں۔بلڈ پریشر کے مریض زیتون کا تیل کچا استعمال کریں اس کو گرم بھی نہیں کرنا۔
السی اور کلونجی کے بیج کو برابر مقدار میں کُوٹ لیں اور ایک چائے کا چمچ صبح نہار پی لیں۔ یہ بھی شوگر کا علاج ہے۔