فیصل وڈا کی قومی اسمبلی سے استعفیٰ دینے کی اصل کہانی سامنے آگئی، آخر کیوں اسی دن استعفیٰ دیا گیا۔
فیصل وڈا کی قومی اسمبلی سے استعفیٰ دینے کی اصل کہانی سامنے آگئی، آخر کیوں اسی دن استعفیٰ دیا گیا۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مورخہ 3 مارچ کو پاکستان کے سینیٹ کے الیکشن ہوئے، جس میں سندھ سے پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی فیصل ووڈا بھی شامل تھے۔
الیکشن کے دن کے آغاز میں ہی انہوں نے سینٹ کا ووٹ ڈالا اور فوراً قومی اسمبلی سے مستعفی ہوگئے، جس پر عوام اور تجزیہ نگار میں بہت تجسس پایا جارہا تھا۔
جس کی اصل کہانی شام کو سامنے آئی، جب عدالت کا فیصلہ سامنے آیا، جس میں کہا گیا تھا کہ چونکہ فیصل وڈا صاحب اسمبلی سے مستعفی ہوگئے ہے، اس لئے ان کے خلاف اسمبلی سے نااہل کرنے کی کاروائی نہیں کی جاسکتی، تاہم انہوں نے جو غلط اسٹام پیپر جمع کروایا ہے، اس پر کاروائی کی جا سکتی ہے۔
آپ کو بتاتے چلے کہ فیصل وڈا کے خلاف درخواست دائر کی ہوئی تھی کہ ان کی دوہری شہریت اور انہوں نے جھوٹا اسٹام پیپر الیکشن کمیشن میں جمع کروایا ہے کہ ان کی شہریت دہری نہیں ہے۔