اخلاقیات کا بھاشن سُنے ریحام خان سے، وزیراعظم کو انوکھا مشورہ۔
اخلاقیات کا بھاشن سُنے ریحام خان سے، وزیراعظم کو انوکھا مشورہ۔
حالیہ سینیٹ الیکشن نے پوری پاکستان کی توجہ کو اپنی طرف مرکوز کر لیا ہے اور نئی نئی تجاویزات دی جارہی ہے۔ اسی موقع کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے، پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان بھی میدان میں آگئی اور عجیب و غریب مشوروں کی بوچھاڑ کر دی۔
تفصیلات کے مطابق، مورخہ 4 مارچ 2021 کو ریحام خان نے اعلانیہ جاری کیا، جس میں انہوں نے بنیادی طور پر عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
ریحام خان نے وزیراعظم عمران خان کے اسمبلی میں اعتماد ووٹ لینے کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اتنی اخلاقی جرت ہے تو اعتماد کو ووٹ اعوان کی بجائے عوام سے لے کر آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح عمران خان کو ان کی اور ان کی حکومت کی اوقات معلوم ہوجائے گی۔
سوال یہ ہے کہ یہ خاتون جیسے اتنا نہیں پتہ کہ اپنے سابقہ شوہر اور اس کے ساتھ بتائی ذاتی زندگی کا ڈھنڈورا لوگوں کے سامنے پیٹنا ہے یا نہیں؟
وہ خاتون اخلاقیات کے لیکچر دے رہی ہے۔