الیکشن کمیشن بھی بُوکھلا گئی، ایسا پریس نوٹ نکالا کہ یوں لگتا ہے کہ یہ ادارے نہیں بلکہ انکا ذاتی محل ہے۔
الیکشن کمیشن بھی بُوکھلا گئی، ایسا پریس نوٹ نکالا کہ یوں لگتا ہے کہ یہ ادارے نہیں بلکہ انکا ذاتی محل ہے۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سنینٹ کے الیکشن کے بعد، الیکشن کمیشن نے پریس نوٹ جاری کیا، جس میں انہوں نے اللہ کا شکر ادا کیا کہ خوش اسلوبی سے الیکشن ہوگیا اور اس کے ساتھ انہوں نے اور بھی وضاحت سخت الفاط میں دی۔
تفصیلات کے مطابق، الیکشن کمشین نے سرکاری طور پر پریس ریلیز جاری کی، جس میں انہوں بلخصوص وزیراعظم پاکستان عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا اور وزیراعظم کے گزشتہ رات خطاب میں الیکشن کے بارے میں اُٹھائے گئے نکات کے بارے میں وضاحت دی۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ادارے نے قانون اور آئین کے دائرہ کار میں رہتے ہوتے، احسن طریقے سے سینیٹ کے الیکشن کروائے، جبکہ یہ عجیب بات ہے کہ ایک فلور میں جہاں سے آپ جیت جائے وہاں ٹھیک الیکشن ہوئے اور جہاں سے آپ ہار جائے، وہاں غلط ہوا ہے۔
الیکشن کمیشن نے وضاحت دی کہ اگر آپ آئین میں ترمیم کروانا چاہتے ہیں، تو اسبملی سے منظور کروائیں۔