شاہد آفریدی کی بیٹی کی منگنی کی افواہیں؟ شاہد آفریدی بھی میدان میں آگئے
لاہور (نیوز ڈسیک) مورخہ 6 مارچ کی رات کو سوشل میڈیا پر یہ افواہیں چل رہی تھی کہ پاکستانی کھلاڑی شاہین آفریدی اور مشہور زمانہ کرکٹر شاہد آفریدی عرف بوم بوم آفرید کی بیٹی کی منگنی ہو گئی ہے۔
جس کے بعد احتشام نامی صحافی نے اس بات کی تصدیق کی کہ انہوں نے دونوں خاندانوں سے یہ پتہ کیا ہے کہ شاہین آفریدی اور شاہد آفریدی کی بیٹی کی بات طہ پا گئی ہے۔ جبکہ منگنی 2 سال میں کی جائے گی۔ اس کے بعد باقی معمالات بچی کی پڑھائی مکمل ہونے کے بع دکئے جائینگے۔
اس کے برعکس شاہد آفریدی نے خود ہی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پیغام جاری کرتے ہوئے ساری کہانی کھول کر رکھ دی اور بتایا “شاہین آفریدی کی فیملی نے میری فیملی سے رابطہ کیا ہے دونوں خاندان آپس میں رابطہ رکھے ہوئے ہیں، جوڑیاں آسمانوں پر بنتی ہیں، اگر اللّٰہ نے چاہا تو یہ جوڑی بھی بن جائے گی۔ شاہین آفریدی کے اچھے مستقبل کے لیے میری دعائیں اس کے ساتھ ہیں