عوام کے لئے خوشی کی خبر، ٹیکسز میں کمی، عمران خان کا بڑا فیصلہ
عوام کے لئے خوشی کی خبر، ٹیکسز میں کمی، عمران خان کا بڑا فیصلہ
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مورخہ 8 مارچ کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ فیس بک پر وزیراعظم کی کاغذات کا بغور مشاہدہ کرتے ہوئے تصویر شئیر کی گئی اور ساتھ ہی عوام کے لئے ریلیف مہیا کر نے کے بارے میں اطلاع دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق، وزیراعظم کی طرف سے بیانیہ سامنے آیا ہے کہ وہ ٹیکسز میں کمی کے لئے وسیع پیمانے پر کام کررہے ہیں تاکہ عام عوام کے زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے، جس میں پٹرولیم کی مصنوعات سرفہرست ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ خوردنی تیل، پٹرولیم مصنوعات اور دیگر اشیاء پر عائد ٹیکس کا جائزہ لیا جارہا ہے تاکہ جہاں تک ممکن کو ٹیکس میں کمی لا کر عوام کو ریلیف دیا جائے۔
مزید بتایا گیا کہ بالواسطہ ٹیکسوں کا سب سے زیادہ بوجھ غریب عوام پر پڑتا ہے۔ اس لئے ان ٹیکسز میں کمی لانے کے لئے سب سے زیادہ کوشش کی جارہی ہے اور آوٹ اف باکس جا کر ان مسائل کا حل ڈھوڈنے کی کوشش کی جارہی ہیں۔