دانتوں کے پیلے رنگ کو دور کرنے کے لیے بہترین نسخہ، ابھی آزمائیں اور کمال دیکھیں

    دانت ہمارے لئے بہت ضروری ہیں ان کے بغیر کھانا نہیں کھایا جا سکتا اس طرح ان کی صفائی کا بھی خاص خیال رکھنا چاہیے۔ آج کل دانتوں کا پیلا پن بہت عام بات ہے اور ان میں کیڑا لگنا بھی، جو کہ کسی بھی پیسٹ کے ذریعے ختم نہیں ہوتا۔

     

     

    دانتوں کو موتی کی طرح سفید بنانے کے لئے ایک ٹوتھ پیسٹ لیں جس کا رنگ سفید ہو۔ ایک چمچ ٹوتھ پیسٹ لیں اور اس کو کٹوری میں ڈال لیں۔ مزید اس میں ایک چٹکی سفید نمک ڈالیں۔ تیسری چیز دیسی لہسن کی تین سے چار کلیاں لیں اور ان کو چیل کر کُوٹ لیں۔

     

     

    لہسن جتنا زیادہ باریک پسے گا اتنا فائدہ ہوگا۔ ایک لیموں لے کر اس کا رس 6 سے 8 قطرہ اس میں ملا لیں اور اچھی طرح مکس کر لیں۔ پھر اس میں ایک چٹکی ہلدی ملائیں۔ ان تمام اجزا کو اچھی طرح مکس کر لیں جب یہ یک جان ہو جائیں تو اس کو عام ٹوتھ پیسٹ کی طرح استعمال کریں۔

     

     

    اس پیسٹ کو 2 منٹ تک دانتوں پر لگا کر برش کریں۔ لیموں منہ سے آنے والی بدبو کو ختم کرتا ہے ہلدی دانتوں پر جمے ہوئے مواد کو اکھاڑتی ہے۔ اس کے علاوہ اس کا مسلسل استعمال کھانے کے بعد آنے والی بو کو بھی ختم کرتا ہے۔

     

     

    مسوڑھے پھولے ہوئے ہوں تو بھی یہ آمیزہ اس کے لئے فائدہ مند ہے۔ سگریٹ، بیڑی پینے والے افراد اس کے بہترین نتائج کے لئے سگریٹ کو چھوڑ کر اس کا استعمال کریں۔ دو سے تین مرتبہ کے استعمال میں ہی واضح فرق محسو س ہوگا۔