دیپیکا نے فلم انڈسٹری کے بعد ایک اور کامیابی سمیٹ لی، مداحوں میں جشن۔

    دیپیکا نے فلم انڈسٹری کے بعد ایک اور کامیابی سمیٹ لی، مداحوں میں جشن۔

     

     

    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مورخہ 11 مارچ 2021 کو ورلڈ اکنامک فارم نے ایک لسٹ جاری کی، جس میں بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ دیپیکا پاڈوکون بھی شامل ہے۔

     

     

    تفصیلات کے مطابق، ورلڈ اکنامک فارم نے ایک لسٹ جاری کی ہے، جس میں انہوں نے 2021 کے ینگ گلوبل لیڈرز کے نام دیئے ہیں۔ یہاں پر قابل غور بات یہ بھی ہے کہ اس لیڈرز کی کلاس میں دیپیکا بھی شامل ہے۔

     

     

    آپ کو بتاتے چلے کہ ورلڈ اکنامک فارم ایک بین الاقوامی ادارہ ہے، جو کہ ہر سال نوجوان بین الاقوامی رہنماؤں کی لسٹ جاری کرتا ہے۔ جس میں 40 سال سے کم عمر کے لوگ ہوتے ہیں، جو کہ مختلف شعبہ جات سے ہوتے اور اپنی لاجواب خصوصیات کے وجہ سے اس گروپ میں شامل کئے جاتے ہیں۔

     

     

    آپ کو بتاتے چلے دیپکا کے پہلے ہی پوری ہولی وڈ سمیت پوری دُنیا میں چرچے ہیں، جبکہ اس کامیابی نے ان کو مزید چار چاند لگا دیئے ہے۔ تاہم ابھی تک دیپیکا اس بارے میں ردعمل سامنے نہیں آیا۔