تحریک انصاف کا بڑا معرکہ، پوری دُنیا میں اپنا آپ منوا لیا۔

    تحریک انصاف کا بڑا معرکہ، پوری دُنیا میں اپنا آپ منوا لیا۔

     

     

    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مورخہ 11 مارچ 2021 کو ورلڈ اکنامک فارم نے ایک لسٹ جاری کی، جو کہ بین الاقوامی سطح پر نوجوان رہنماؤں کی تھی۔

     

     

    تفصیلات کے مطابق، ورلڈ اکنامک فارم نے ایک لسٹ جاری کی ہے، جس میں انہوں نے 2021 کے ینگ گلوبل لیڈرز کے نام دیئے ہیں۔ یہاں پر قابل غور بات یہ بھی ہے کہ اس لیڈرز کی کلاس میں ملیکہ بخاری بھی شامل ہے۔

     

     

    آپ کو بتاتے چلے کہ ورلڈ اکنامک فارم ایک بین الاقوامی ادارہ ہے، جو کہ ہر سال نوجوان بین الاقوامی رہنماؤں کی لسٹ جاری کرتا ہے۔ جس میں 40 سال سے کم عمر کے لوگ ہوتے ہیں، جو کہ مختلف شعبہ جات سے ہوتے اور اپنی لاجواب خصوصیات کے وجہ سے اس گروپ میں شامل کئے جاتے ہیں۔

     

     

    ملیکہ بخاری پاکستان تحریک انصاف کی رکن قوم اسمبلی ہے اور پارلیمانی سیکرٹری برائے لاء اینڈ جسٹس کے طو رپر خدمات سرانجام دے رہی ہے۔

     

     

    فارم کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کرونا کی وجہ سے پوری دُنیا میں حلات خراب ہوئے لیکن کچھ لوگ ان حالات کو ٹھیک کرنے میں مصروف تھے اور ہیں، وہ لوگ نوجوان رہنماؤں کے گروپ میں شامل ہونے کے قابل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہی میں سے لوگوں کو چُنا گیا ہیںَ۔