روزمرہ زندگی میں آسانی پیدا کرنے کے لئے اگر ہم کچھ سائیکالوجی کو سمجھ لیں تو یہ فیصلہ برا نہیں ہو گا۔ اس لئے آج ہم اپ کو سائیکالوجی کی کچھ ٹرکس بتائیں گے۔
روزمرہ زندگی میں آسانی پیدا کرنے کے لئے اگر ہم کچھ سائیکالوجی کو سمجھ لیں تو یہ فیصلہ برا نہیں ہو گا۔ اس لئے آج ہم اپ کو سائیکالوجی کی کچھ ٹرکس بتائیں گے۔
1. خوداعتمادی بڑھانے کے لئے اگر ہم اپنے کام کرنے والی جگہ پر ایک آئینہ لگا لیں تو اس سے کافی فائدہ ہوگا۔ اس طرح چڑچڑا پن، غصہ وغیرہ بہت کم آئے گا اور بات چیت تحمل سے کی جا سکتی ہے۔
2. بات چیت کے دوران سامنے والے شخص کا نام لے کر مخاطب کرنے سے اُس کی بھرپور توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ ہمارے دماغ میں توجہ دینے والے اور یاداشت کو فعال بنانے والے سینسرز ایکٹویٹ ہو جاتے ہیں اس طرح ایسے شخص کو یاد رکھنا آسان ہو جاتا ہے۔
3. کسی کی شخصیت کو مثبت بنانے کے لئے اس کی پذیرائی اچھے الفاظ میں کی جائے تو اس کے نتائج اچھے نکلتے ہیں جیسا کہ سکول کے جس بھی بچے کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے وہ اچھا نتیجہ لاتا ہے۔
4. کسی سے بھی کچھ الگ خواہش کر کے ہم اس کی دلچسپی بڑھا سکتے ہیں۔ اسی طرح کچھ الگ سوالات، روز مرہ حالات سے ہٹ کر کام بھی ہماری دلچسپی اُس چیز میں بڑھا دیتے ہیں۔
5. کسی بھی پراڈکٹ کو بیچنے کے لئے تین سائز بنائے جاتے ہیں Small, medium, large تو ان میں میڈیم اور لارج کی قیمت میں بہت تھوڑا فرق رکھا جاتا ہے تا کہ جو خریدار آئے وہ میڈیم اور لارج میں سے لارج کو چن لے۔ ایسا کر کے وہ اپنی چیز بیچ لیتے ہیں۔