پیر کو لاہور ہائیکورٹ (ایل ایچ سی) احاطے کے اندر پاکستان مسلم لیگ نواز (مسلم لیگ ن) کے حامیوں نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل پر انڈے اور سیاہی پھینکی۔
پیر کو لاہور ہائیکورٹ (ایل ایچ سی) احاطے کے اندر پاکستان مسلم لیگ نواز (مسلم لیگ ن) کے حامیوں نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل پر انڈے اور سیاہی پھینکی۔
سیاسی مواصلات سے متعلق وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل، ایک کمپنی کے خلاف پہلے ڈے درج ایک ایف آئی آر کو ختم کرنے کے معاملے کی کارروائی میں شرکت کے لئے ہائی کورٹ پہنچے تھے۔
تاہم، جیسے ہی پی ٹی آئی رہنما عدالت کے احاطے میں داخل ہوئے، مبینہ طور پر ایک مسلم لیگ (ن) کی حامی خاتون زرکہ بی بی نے سیاہی اور انڈے پھینک دیئے۔
لاہور ہائیکورٹ سے باہر جاتے وقت پی ٹی آئی رہنما پر جوتا بھی پھینکا گیا۔ پولیس کے گھیرے کے باوجود تمام واقعات پیش آئے۔
ایک ویڈیو میں خواتین کے ایک گروپ کو دکھایا گیا، جو پی ٹی آئی رہنما کی گاڑی کے آگے ہاتھوں میں جوتے لیے ہوئے عدالت کے احاطے کے باہر کھڑی ہیں۔ جو کہ رہی ہیں کہ وہ مسلم لیگ (ن) کی ہیں
بعد میں سکیورٹی افسران کچھ کارکنوں کو جائے وقوعہ سے پکڑنے میں کامیاب ہوئے، جس میں عباس نامی ایک شخص بھی شامل تھا۔