اعتماد نیوز: مورخہ 25 مارچ 2021 کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے حکومت کی کارکردگی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا۔
اعتماد نیوز: مورخہ 25 مارچ 2021 کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے حکومت کی کارکردگی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے بڑھتی ہوئی مہنگائی پر بات کرتے ہوئے ڈالر کی قیمتوں کے بارے میں چند حقائق سامنے رکھے۔ انہوں نے بتایا کہ تبدیلی سے پہلے مارچ 2018 میں ڈالر 115 روپے تھا اور پھر تبدیلی کے بعد مارچ 2019 میں ڈالر 140 ہو گیا۔
اس کے بعد، مارچ 2020 میں ڈالر کی قیمت بڑھ کر 158 روپے تک ہوگئ، جبکہ حکومت کی جانب سے اس کو کنٹرول کرنے کے لئے کوئی بھی عملی قدم سامنے نہیں آیا۔
ریحام خان کا کہنا تھا کہ اب ڈالر کا ریٹ 155 روپے ہویا تو یوتھیوں نے واہ واہ کرنی شروع کردی لیکن جب ڈالر کا ریٹ مہنگا ہو رہا تھا، اس وقت یہ لوگ سوئے ہوئے تھے۔
انہوں نے مزید تنقید کرتے ہوئے کہ اگر وہ لوگ دماغ کا استعمال کریں تو ابھی بھی ڈالر 2018 کی نسبت 40 پر مہنگا ہے۔