اعتماد نیوز: وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مورخہ 25 مارچ 2021 کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ فیس بک پر آگاہ کیا کہ پنجاب حکومت نے پنجاب کے مختلف ضلعوں میں غلط طریقے سے مقبوضہ جگہوں کو بازیاب کروا لیا ہے۔
اعتماد نیوز: وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مورخہ 25 مارچ 2021 کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ فیس بک پر آگاہ کیا کہ پنجاب حکومت نے پنجاب کے مختلف ضلعوں میں غلط طریقے سے مقبوضہ جگہوں کو بازیاب کروا لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، کُل 1719 ایکڑ سرکار کا رقبہ بازیاب کروایا گیا، جس کی ملکیت 1.65 بلین روپے ہے۔ قابل غور بات یہ ہے کہ یہ ساری جگہ ایک دن میں ہی بحال کروائی گی۔
جبکہ مجموعی طور پر، ابھی تک 90 فیصد جگہ قبضہ گروپز سے واپس لی جا چکی ہے، جس کی ملکیت 450 بلین روپے ہیں۔
جن اضلاع میں جگہ واپس لی گئی، ان میں ننکانہ صاحب، ناروال، پاکپتن، رحیم یار خان، خانیوال، اوکاڑہ، راجنپور، گجرات، بہاولپو، ڈیرہ غازی خان، سیالکوٹ، بہاولنگر، مظفر گڑھ، شیخوپورہ، فیصل آباد اور ملتان شامل ہیں۔