پاکستان کے تحریک انصاف کے اہم رکن اور سینٹر پاکستان فیصل جاوید خان نے بتایا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے تحت تحریک انصاف کی حکومت نے گھروں کے لئے قرضہ لینے کی رقم میں 100 گناہ اضافہ کر دیا ہے۔
پاکستان کے تحریک انصاف کے اہم رکن اور سینٹر پاکستان فیصل جاوید خان نے بتایا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے تحت تحریک انصاف کی حکومت نے گھروں کے لئے قرضہ لینے کی رقم میں 100 گناہ اضافہ کر دیا ہے۔
جبکہ اس کے ساتھ ہی، حکومت نے قرضہ کے طور پر لی گئی رقم پر مارک اپ بھی کم کر کے 3 اور 5 فیصد کر دیا ہے۔ اس طرح پاکستانی 5 اور 10 مرلہ کے گھر یا پھر پہلے سے اپنے پلاٹ پر گھر کی تعمیر انتہائی آسانی سے کرواسکتے ہے۔ جب کے اس حصول کے لئے، قرضوں کی حد 1 کروڑ تک کر دی گئی ہے۔
جاوید نے مزید بتایا کہ اس پروگرام کی نگرانی وزیراعظم بذات خد کرینگے تاکہ کسی کے ساتھ بھی ناانصافی نا ہوسکے۔ جبکہ اس پروگرام کے تحت اب کرایہ نہیں ادا کیا جائے گا، محض معمولی سے قسط سے آپ اپنا گھر بنا سکتے ہیں۔
آپ کو بتاتے چلے کہ ہاؤسنگ سکیم کے تحت گھروں کے لئے درخواست دینے کے لئے بنکوں سے رابطہ کیا جاسکتا ہے، کیونکہ مزید معلومات اور آپ کی قرضہ لینے کی قابلیت کے بارے میں وہ آپ کی بہتر طریقے سے رہنمائی کر دینگے۔