اعتماد نیوز: گزشتہ روز وکلا برادری کی طرف سے صوبہ پنجاب اور بلوچستان میں مختلف ہوٹلز کی انتظامہ کو خط لکھا گیا، جس میں یہ کہا گیا کہ ان کے ویٹرز کا یونیفارم وکلاء کے یونیفارم سے ملتا ہے۔ لحاظہ، ان کے یونیفارم کو جلد از جلد بدلہ جائے تاکہ ویٹرز کا یونیفارم وکلاء کے یونیفارم سے نا ملے۔
اس پر مختلف سیاسی و سماجی شخصیات کا تبصرہ آیا۔ اسی موضوع پر بات کرتے ہوئے مہشور اینکر پرسن اور شو کے ہوسٹ اقرارالحسن سید نے بھی بذریعہ سوشل میڈیا تبصرہ کیا۔
اقرارالحسن کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے معزز وکلاء صاحبان حرکتیں اور رویہ ٹھیک کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ عزت لباس سے نہیں بلکہ آپ کے کردار سے ہوتی ہے۔