مولانا طارق مسعود سے کچھ سوالات کیے گئے کہ میری والدہ کو پینشن ملتی ہے جو کہ میں گھر خرچ میں استعمال کر لیتا ہوں مولانا صاحب نے بتایا کہ رقم تب جائز ہے جب والدہ پر ہونے والا خرچ اُن کی پینشن سے زیادہ ہے اگر تو خرچ کم ہے اور وہ مال اپنے استعمال میں ہے تو وہ استعمال کرنا جائز نہیں ہے۔ والدہ کا مال انکی رضا سے خرچ کرنا جائز ہے۔
کچھ علماء حضرات کہتے ہیں کہ اسلام میں سٹرابیری حرام ہے۔ تو انھوں نے بتایا دنیا میں تمام مسلمان استعمال کر رہے ہیں۔ کچھ علماء کے مطابق اسٹرابیری کا اُردو میں نام زقوم ہے۔ اور عربی میں زقوم کا مطلب انتہائی کڑوا پھل ہوتا ہے تو اُردو والے زقوم اور عربی والے زقوم میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ جس پھل کو قرآن میں حرام کیا گیا ہے وہ جہن م کا پھل ہے۔ اور عربی والے زقوم پھل جو کہ انتہائی کڑوا ہوتا ہے اور سانپ کے پھن کی شکل کا ہوتا ہے حرام تو اُسے بھی نہیں کیا گیا۔
کچھ لوگ کہتے ہیں کہ ذوالحج کا چاند نظر آنے کے بعد دس دن تک بال اور ناخن نہ کاٹے جائیں تو اس کے متعلق مولانا نے فرمایا کہ سارا سال اسلام طہارت کا حکم دیتا ہے اور ان دس دنوں میں بھی اس امر کو غلط نہیں کہا گیا بلکہ جائز کہا گیا ہے اگر آپ نہ کاٹے ، وقتی حکم ہے۔ نہ تو اس طہارت و پاکیزگی پر فرق پڑتا ہے نہ ہی حفظان صحت کے اُصولوں پر ۔