محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا

    شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اگلے چار سے پانچ دن تک 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

     

    محکمہ موسمیات کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہواؤں کی سمت جنوب مغرب سے شمال یا شمال مغرب میں تبدیل ہونے کی وجہ سے، آئندہ چار سے پانچ دن کے دوران کراچی میں گرم سے بہت ہی گرم اور خشک موسم رہے گا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

    Advertisement

     

     

    پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے بھی دن کے وقت سمندری ہوا کی معطلی کی پیش گوئی کی ہے ، جس سے شہر کے درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہوگا۔

    Advertisement

     

     

    محکمہ موسمیات نے اس سے قبل کراچی میں گرم موسم کے خلاف انتباہ کیا تھا۔ موسم کی رپورٹ کے مطابق، تبدیلی کراچی کی طرف چلنے والی خشک اور گرم شمال مغربی ہواؤں کی وجہ سے ہوئی ہے۔

    Advertisement

     

    موسم گرما کی بڑھتی ہوئی شدت کے بارے میں بات کرتے ہوئے موسمی حالات بتانے والوں نے بتایا کہ ہوا کی سمت میں تبدیلی کی وجہ سے درجہ حرارت معمول سے 4 سینٹی گریڈ سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

     

    Advertisement

    ایک پی ایم ڈی عہدیدار نے بتایا ، “شہر میں شمال مغربی علاقوں سے خشک اور تیز ہوائیں چلیں گی ، تاہم فی الحال ہیٹ ویو کا امکان نہیں ہے۔”