پاکستان تحریک انصاف کی سربراہی میں وفاقی حکومت نے پیر کو حفیظ شیخ کو وزیر خزانہ کے عہدے سے ہٹا دیا۔
پاکستان تحریک انصاف کی سربراہی میں وفاقی حکومت نے پیر کو حفیظ شیخ کو وزیر خزانہ کے عہدے سے ہٹا دیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آنے والے دنوں میں متعدد دیگر وفاقی وزرا کے قلمدانوں میں ردوبدل کریں گے۔
حماد اظہر، جو اس وقت وفاقی وزیر صنعت و پیداوار کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں، کو فنانس کا ایک اضافی پورٹ فولیو دیا گیا ہے
امکان ہے کہ سابق وزیر اطلاعات شبلی فراز کو وزارت پٹرولیم کا قلمدان دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وزارت اطلاعات کو دو حصوں میں تقسیم کردیا جائے گا۔