پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسمبلیوں سے استعفوں سے متعلق فیصلے پر مشاورت کے لئے 5 اپریل کو پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کا اجلاس طلب کیا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسمبلیوں سے استعفوں سے متعلق فیصلے پر مشاورت کے لئے 5 اپریل کو پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کا اجلاس طلب کیا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کا سی ای سی کا اجلاس سہ پہر 2 بجے بلاول ہاؤس کراچی میں ہوگا۔
اس اجلاس میں سابق صدر آصف علی زرداری خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔ سی ای سی اسمبلیوں سے استعفوں سے متعلق PDM کے فیصلے پر غور کرے گا۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی کے تمام پارلیمنٹیرینز کو ذاتی طور پر یا ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی ہے۔
پی پی ایم نے 16 مارچ کو ہونے والے پی ڈی ایم کے اجلاس میں استعفوں کو مارچ سے جوڑنے پر “تحفظات” ظاہر کیے تھے اور پی ڈی ایم کو اپنے فیصلے سے آگاہ کرنے سے قبل اپنی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کے اندر مشاورت کرنے کا وقت مانگا تھا۔